Book Name:Faizane Ameer-e-Ahl-e-Sunnat

عظیم د ینی خد ما ت :

 پیارے اسلامی بھائیو!   شیخِ طریقت ، امیرِاَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے منفرد اور تاریخی کام کا منہ بولتا ثُبوت یہ ہے کہ اُمّتِ سرکار صلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلم کو جن جن شعبوں کی حاجت تھی ، آپ ان شعبوں کو قائم کرنے میں مصروف ہو گئے اور آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! ان میں سے کئی شعبہ جات میں کام شروع ہوچکا ہے مَثَلاً مساجد کی تعمیرات کے لئے “ خدام ُالمساجد “ ، حفظ و ناظرہ کے لئے “ مدرَسۃ المدینہ “ بالِغان کی تعلیمِ قرآن کے لئے ، “ مدرَسۃُ المدینہ بالِغان “ ، شرعی رہنمائی کے لئے “ دارُ ا لاِفتاء اہلسنّت “ ، علما کی تیاری کے لئے “ جامعۃُ المدینہ “ ، تربیتِ اِفتاء کے لئے “ تَخَصُّصْ ِفی الفِقہ “ اور اُمّت کو درپیش جدید مسائل کے حل کے لئے “ مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ “ پیغامِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو عام کرنے اور اصلاحی کتب کی فراہمی کے لئے “ اَلْمَدینۃُ العِلْمِیّۃ “ ، تصانیف وتالیفات کو شرعِی اَغلاط سے مَحفوظ رکھنے کے لئے “ شعبہ تفتیشِ کتب و رَسائل “ ، روحانی علاج کے لئے “ شعبہ روحانی علاج “ ، اسلامی بہنوں کو باحیا بنانے کے لئے ان کے “ ہفتہ وار اجتماعات و دیگر دینی کام “ ، مسلمانوں کو باعمل بنانے کے لئے “ نیک اعمال رسالہ کا تحفہ “ اور دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں “ مَدَنی قافلوں اور ہفتہ وار اجتماعات “ کا  جال بچھایا جاچکا ہے ، “ گونگے بہرے ، نابینااسلامی بھائیوں اور جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح “ کے لئے شعبہ جات قائم کر دیں ، “ مختلف سطح کی مشاورتوں کا قِیام “ اور اس طرح سنتوں کی خدمت کے 80سے زائدشعبوں کو قائم فرمانے کے بعد سارا نظام “ مرکزی مجلسِ شوریٰ “ کے سِپُردکر کے ان کی کارکردگی پر نظر رکھتے ہیں اورضَرورتاً اصلاح کے مَدَنی پھولوں سے بھی نوازتے ہیں۔ (تذکرۂ امیر اہلسنّت ، ص30)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

علمِ دین کا شوق

     امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  جوانی ہی میں علومِ دینیہ کے زیور سے آراستہ ہوچکے تھے۔ آپ