Book Name:Iman Ki Hifazat

شریک کریں اور ہم اُس سے توبہ کرتے ہیں جس کو نہیں جانتے) (الوظیفۃ الکریمہ ، ص۱۷)(4)تفسیرِ صاوی میں لکھا ہے : جو کوئی حضرت  خِضر عَلَیْہِ السَّلَام  کانام کنیت و وَلَدیت و لقب کے ساتھ یاد رکھےگا ، اِنْ شَآءَاللہاُس کا اِیمان پر خاتِمہ ہوگا۔ آپ کا نام کنیت و وَلَدیت و لقب کے ساتھ اِس طرح ہے : اَبُوالْعَبَّاس بَلْیَا بِنْ مَلْکَانَ الْخِضْر۔      ( تَفْسِیْرِ صاوی ، ۲ / ۱۲۰۷-۱۲۰۸)

(5) بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ ، بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَمَالِی۔ (تَرْجَمَہ : اللہ پاک کے نام کی بَرَکت سے میرے دِین ، جَان ، اولاد اور اہل و مال کی حفاظت ہو)صبح وشام 3 ، 3 بارپڑھیے ، دِین ، اِیمان ، جان ، مال ، بچّے سب محفوظ رہیں۔ (الوظیفۃ الکریمہ ، ص۱۷)

اے ربِّ کریم !اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پیاری پیاری زلفوں کا صدقہ مجھے دنیا  میں  ہر مصیبت سے بچا ئے رکھنا  اور آخرت میں ہر غم سے محفوظ فرمانا ۔ تیری بارگاہ میں ایک اور دعا  یہ بھی ہے کہ جب مجھے  تیرے پیارے نبی صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے روضۂ اقدس کی حاضری  نصیب ہو تو اس وقت میں  حضور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چوکھٹ  پردرودو سلام پڑھنے میں  مشغول رہوں اور اسی حالت میں  میری روح قبض ہو جائے۔   آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو! شبِ قدر کے فضائل اوراس رات میں عبادت کرنے والوں کیلئے انعاماتِ باری بہت زیادہ ہیں ، اللہ پاک اس رات  اپنے بندوں پر رحمتِ الٰہی  کی خوب  بارشیں برساتا اور گناہگاروں کی  بخشش و مغفرت  فرماکر انہیں دوزخ سے رہائی بھی عطافرماتاہے ، مگر کچھ بد نصیب ایسے  بھی ہیں جو  اس مقدَّس رات میں بھی بخشش و مغفرت سے محروم  رہتےہیں ، چنانچہ