Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy
نفسِ اَمَّارہ کی اِصْلاح کا طریقہ
حضرت شیخ فرید الدِّین عطار رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نفس کو قابُو میں کرنے کے لئے تین ہتھیاروں کی ضرورت ہے : (1) : خنجرِ خاموشی(2) : شمشیرِ جُوع (یعنی بھوک کی تلوار) (3) : نیزۂ تنہائی و ترکِ ہجوم۔ یہ تین ہتھیار ہوں تو نفسِ اَمَّارہ کو قابو کر کے اس کی اصلاح کی جا سکتی ہے۔ ([1])
اے عاشقانِ رسول! اگر ہم باقی 11 مہینوں میں بھی ذوقِ رمضان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو یہ تین کام مستقل طور پر اپنا لیں۔ نمبر 1 : خنجرِ خاموشی۔
ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو بندہ اللہ پاک اور آخرت کے دِن پر ایمان رکھتا ہے ، اسے چاہیے کہ اچھا بولے یا خاموش رہے۔ ([2])
حضرت اَسْوَد رَضِیَ اللہُ عَنْہُ صحابئ رسول ہیں ، آپ فرماتے ہیں : میں نے اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں عَرْض کیا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے نصیحت فرمائیے! سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کیا تم اپنی زبان پر قابُو رکھ سکتے ہو؟ میں نے عرض کیا : اگر میں اپنی زبان پر بھی قابُو نہ رکھ پاؤں تو کس چیز پر قابُو رکھ سکوں گا؟ سردارِ انبیا ، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کیا تم اپنے ہاتھوں پر قابُو رکھ سکتے ہو؟ میں نے پھر عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم ! اگر