Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

حاصِل ہوتا ہے ، یہ سب اللہ پاک کی رضا کے لئے بھوک برداشت کرنے کے سبب ہی حاصِل ہوتا ہے ، ([1])بھوک اللہ پاک کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ، جو اللہ پاک صرف اپنے پسندیدہ بندوں کو ہی عطا فرماتا ہے۔ ([2])

اے عاشقانِ رسول! جیسے ہم ماہِ رمضان المبارک میں روزہ رکھ کر دِن بھر بھوک پیاس برداشت کرتے ہیں ، ذوقِ رمضان برقرار رکھنے کے لئے ماہِ رمضان کے بعد بھی بھوک پیاس برداشت کریں ، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!نفسِ اَمَّارہ کا زور ٹوٹے گا اور تقویٰ نصیب ہو گا۔

نفل روزوں کے فضائِل و فوائد

بھوک کی برکتیں حاصِل کرنے کا بہترین انداز  روزہ ہے۔ کوشش کر کے ماہِ رمضان کے بعد بھی نفل روزوں  کا سلسلہ رکھا جائے تو اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم! پُورا سال ذوقِ رمضان برقرار رہے گا۔ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم  نے فرمایا : جس نے رِضائے اِلہٰی کے لئے ایک دن کا نفل روزہ رکھا تو اللہ پاک اس کے اور دوزخ کے درمیان ایک تیز رفتار سوار کی 50سالہ مُسافَت (یعنی فاصلے)تک دُوری فرما دے گا۔ ([3])

حضرتِ ابو اُمامہ رَضِیَ اللہ عَنْہ فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : یا رَسُولَ اللہ  صَلَّی اللہُ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم !مجھے ایسا عمل بتایئے جس کے سبب جنت میں داخل ہو جاؤں ۔ فرمایا : روزے کو خود پر لازم کر لو کیونکہ اس کی مثل کوئی عمل نہیں ۔ ([4])


 

 



[1]...منہاج العابدین ،  صفحہ : 229۔

[2]...احیاء العلوم ، جلد : 3 ، صفحہ : 107۔

[3]... کنز العمال ، کتاب الصوم ، باب الثانی فی صوم النفل ، جزء : 8 ، جلد : 4 ، صفحہ : 255 ، حدیث : 24149۔

[4]... صحیح ابن حبان ، جلد : 5 ، صفحہ : 179 ، حدیث : 3416۔