Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

شش عید کے روزوں کے 3 فضائل

اے عاشقانِ رسول! رمضان المبارک کے رُخصت ہوتے ہی شوّال المکرم شروع ہو جائے گا ، شوّالُ المکرم کے بالخصوص 6 روزے ، جنہیں شش عید کے روزے کہا جاتا ہے ، یہ روزے رکھنے کی بہت فضیلت ہے۔ آئیے! اس بارے میں 3 فرامینِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم  سنتے ہیں : (1) : جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر 6 دن شَوّال میں روزے  رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔ ([1]) (2) : جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر ان کے بعد6 دن شوال کے روزے  رکھے ، تو ایسا ہے جیسے دَہْر (یعنی عمر بھر کا)روزہ رکھا۔ ([2]) (3) : جس نے عیدُ الْفِطْر کے بعد(شوال میں ) 6 روزے رکھ لئے تو اُس نے پورے سال کے روزے رکھے کہ جو1 نیکی لائے گا اُسے 10ملیں گی تو ماہِ رمضان کا روزہ10 مہینے کے برابر ہے اور ان 6دنوں کے بدلے میں 2 مہینے تو پورے سال کے روزے ہو گئے۔ ([3])

علما فرماتے ہیں : بہتر یہ ہے کہ یہ روزے مُتَفَرِّق رکھے جائیں اور عید کے بعد لگاتار 6 دن میں ایک ساتھ رکھ لیے ، جب بھی حرج نہیں ۔ ([4])

قرآن سمجھنے کی کوشش جاری رکھئے!

پارہ 2 ، سورۂ بقرہ ، آیت : 185 میں ارشاد ہوتا ہے :


 

 



[1]... مجمع الزوائد ، کتاب الزکاۃ ، باب فیمن صام رمضان ، جلد : 3 ، صفحہ : 425 ، حدیث : 5102۔

[2]... مسلم ، کتاب الصیام ، باب استحباب  صوم ستۃ ایام…الخ ، صفحہ : 424 ، حدیث : 1164۔

[3]... سننُ الکبریٰ للنسائی ، جلد : 3 ، صفحہ : 239 ، حدیث : 2873 و 2874۔

[4]... رد المحتار ، کتاب الصوم ، مطلب : فی صوم الست من شوال ، جلد : 3 ، صفحہ : 485۔