Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

اے عاشقانِ رسول ! گُنَاہوں سے بچنے  اور سارا سال ذوقِ رمضان بحال رکھتے ہوئے نیکیوں میں گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!  دِین و دُنیا کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دِینی کام مدنی قافلہ بھی ہے۔ آپ بھی عاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفر کرنے کا معمول بنائیے ، عاشقان رسول کی صحبت ملے گی ، عِلْمِ دین سیکھنا نصیب ہو گا ، نیکیاں کرنے ، گُنَاہوں سے بچنے کا ذِہْن بنے گا اور سب سے اَہم بات یہ کہ سُنَّتِ انبیائے کرام  عَلَیْہِم السَّلَام  یعنی نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع نصیب ہو گا۔   

گُنَاہوں سے چھٹکارا مل گیا

ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : میں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں آنے سے پہلے گُنَاہوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا ، شراب پینا ، ماں باپ کو ستانا ، نمازیں قضا کرنا میرا معمول تھا ، ایک بار میرے بھانجے نے مجھے مدنی قافلے میں سفر کی دعوت دی ، میں ٹال مٹول کرتا رہا مگر اس نے ہمت نہ ہاری اور مسلسل دعوت دیتا رہا ، آخر ایک بار میں مدنی قافلے کا مسافِر بَن ہی گیا ، دورانِ مدنی قافلہ نیکی کی دعوت ، سنتوں بھرے بیانات سننے کا موقع ملا ، ساتھ ہی شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس