Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

* پورا بیان سُنوں گا * بااَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَلْوداع اَلْوداع ماہِ رمضان...!!

پیارے اسلامی بھائیو! کچھ ہی دِن پہلے کی بات ہے ، عاشقانِ رمضان مُنْتَظِر تھے کہ رمضان المبارک آنے والا ہے*رمضان المبارک کی تیاری کی جا رہی تھی*اپنا وقت نیکیوں میں گزارنے والے خوش نصیب عاشقانِ رمضان اپنا شیڈول بنا رہے تھے کہ رمضان المبارک کیسے گزارنا ہے؟ اس کے لئے پیشگی اَہْداف بنائے جا رہے تھے* عاشقانِ رمضان کے دِل بےتاب تھے* پھر اللہ پاک کے کرم سے ، اس کے فضل سے ایک دِن آیا* رُوح کو مہکانے والی ایک آواز کانوں میں پڑی : مبارک ہو...!! ماہِ رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے* یہ اِعْلان سُنتے ہی دِل خوشی سے مچل گئے*مسجدوں میں بہار آ گئی* تِلاوت کے شوقین تِلاوتِ قرآن میں مَصْرُوف ہوئے*سحر و افطار کی رونقیں لگنے لگیں*دیکھتے ہی دیکھتے عشرۂ رحمت اپنی برکتیں لُٹاتا ہوا تشریف لے گیا* پھر عشرۂ مغفرت شروع ہوا*خوش نصیبوں کو رَبِّ رحمٰن و رحیم کی بارگاہ سے بخشش کی خیرات ملی*رمضان المبارک کے قدر دانوں نے عشرۂ مغفرت کی برکات حاصِل کیں* پھر جلد ہی عشرۂ مغفرت بھی رُخصت ہوا* اس کے ساتھ ہی جہنّم سے آزادی کا عشرہ آ گیا* اعتکاف کرنے والے جُوْق دَرْ جُوْق مسجدوں کی طرف بڑھ گئے* اعتکاف کی رونقیں لگ گئیں* آہ! اب ماہِ رمضان کا یہ آخری عشرہ بھی اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے ، آہ! صد آہ! عنقریب ، بس چند ہی دِن بعد ماہِ رمضان ہم سے رُخصت ہو جائے گا۔