Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

ایک دن روزہ رکھتے تھے۔ اس طرح روزے رکھناصَومِ داؤدی کہلاتا ہے اور ہمارے لئے یہ افضل ہے۔ جیسا کہ رسولُ اللہ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا : افضل روزہ میرے بھائی داؤد( عَلَیْہِ السَّلَام  )کا روزہ ہے کہ وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دِ ن نہ رکھتے *اللہ پاک کے نبی حضرت سلیمان  عَلَیْہِ السَّلام  3 دن مہینے کے شروع میں ، 3 دن وَسْط میں اور 3 دن آخِر میں روزہ رکھا کرتے تھے۔ ([1])

ماہِ رمضان کے فضائِل اور روزے سے متعلق تفصیلی اَحکام و مسائِل جاننے کے لئے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہْ  کی مایہ ناز کتاب فیضانِ رمضان پڑھ لیجئے!

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)  یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([2])


 

 



[1]...فیضان رمضان ، صفحہ : 382تا383۔

[2]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 151 ، خلاصۃً۔