Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

ماہِ رمضان کے باقی لمحات کو غنیمت جانیئے...!

اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک ہمیں بھی ماہِ رمضان کی محبّت اور اس کا غم نصیب فرمائے۔ رمضان المبارک کے ابھی چند دِن باقی ہیں ، آہ! یہ مبارک گھڑیاں جلد ہی ختم ہو جائیں گی ، ماہِ رمضان ہمیں داغِ مُفارقَت (یعنی جُدائی کاغم) دے کر رُخصت ہو جائے گا ، اس لئے ان مبارک لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے خوب تَوبہ و استغفار کر لیں ، جتنی زیادہ ہو سکے نیکیاں کر لیں کہ زندگی میں دوبارہ ماہِ رمضان نصیب ہو گا یا نہیں ، اس کی ہمارے پاس کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

الٰہی رہ گئے رمضاں کے آخری روزے      رہائی نارِ جہنّم سے ہو عطا یارَبّ!

اِلٰہی رِہ گئیں رمضاں کی آخری گھڑیاں          کرم سے بخش بھی دے ہم کو یاخُدا ، یارَبّ! ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

شکر گزار پتھر

امام ابو القاسِم قُشَیْری  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  لکھتے ہیں : اللہ پاک کے ایک نبی  عَلَیْہِ السَّلَام  کہیں سے گزر رہے تھے ، آپ نے راستے میں ایک چھوٹا سا پتھر دیکھا ، اس میں سے مسلسل پانی نکل رہا تھا ، بڑے پہاڑ میں سے چشمہ جاری ہونا معمول کی بات ہے مگر چھوٹے سے پتھر سے پانی نکلنا اور مسلسل نکلتے رہنا یہ حیرانی کی بات ہے ، اللہ پاک کے نبی  عَلَیْہِ السَّلَام  کو پتھر سے پانی نکلتا دیکھ کر تعجب ہوا تو اللہ پاک نے اس پتھر کو بولنے کی طاقت عطا فرمائی ، پتھر نے عرض کیا : اے اللہ پاک کے نبی  عَلَیْہِ السَّلَام ! جب سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ جہنّم کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ، اُس وقت سے میں خوفِ خُدا کے سبب رو رہا ہوں ، آپ  عَلَیْہِ السَّلَام   


 

 



[1]...وسائل فردوس ، صفحہ : 28۔