Book Name:Jahannam Se Chutkara Kaise Mila
پانے والے ہوں گے ، ہمیں چاہئے کہ ہم بھی تقویٰ اختیار کریں ، گُنَاہوں سے بچیں ، ہر گز نماز قضا نہ ہونے دیں ، روزے بھی پُورے رکھا کریں ، زکوٰۃ بھی پُوری دیا کریں ، فلمیں ڈرامے ، بےپردگی وغیرہ وغیرہ گُنَاہوں سے بچتے رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیوی زندگی بھی اچھی گزرے گی اور آخرت میں بھی نجات کی خیرات نصیب ہو جائے گی۔
گناہوں سے مجھ کو بچا یا الٰہی! بُری خصلتیں بھی چُھڑا یا الٰہی!
خطاؤں کو میری مِٹا یا الٰہی! مجھے نیک خصلت بنا یا الٰہی!
تجھے واسطہ سارے نبیوں کا مولا مِری بخش دے ہر خطا یا الٰہی! ([1])
(3) : خوفِ خُدا سے آنسو بہائیے!
ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا : یارسولَ اللہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! میں کس چیز کے ذریعے جہنّم سے نجات پا سکتا ہوں؟ رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اپنی آنکھوں کے آنسوؤں کے ذریعے۔ عرض کیا : وہ کیسے؟ فرمایا : خوفِ خُدا سے رویا کرو! کیونکہ جو آنکھ اللہ پاک کے خوف سے روئے ، اسے جہنّم کا عذاب نہیں ہو گا۔ ([2])
یارب میں تیرے خوف سے روتا رہوں ہر دم دیوانہ شہنشاہِ مدینہ کا بنا دے
حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے ، سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم