Book Name:Jahannam Se Chutkara Kaise Mila

اے عاشقانِ رسول ! اچھی نیت ثواب بڑھانے کا نسخہ ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاً نیت کیجئے!  * رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا *  خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!  آج ماہِ رمضان المبارک کی 27 وِیں رات ہے اور عُلَمائے کرام کی اکثریت اسی طرف ہے کہ رمضان المبارک کی 27 وِیں رات ہی شبِ قدر ہوتی ہے۔ لہٰذا ہم اُمِّید کرتے ہیں کہ الحمد للہ! آج شبِ قدر ہے*آج مغفرت کی رات ہے * آج رحمت کی رات ہے*آج وہ رات ہے جس میں عبادت کرنا ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے* آج سلامتی کی رات ہے ، حضرت عبداللہ بن عباس  رَضِیَ اللہُ عنہما  سے روایت ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جب شبِ قدر آتی ہے تو اللہ پاک کے حکم سے حضرت جبریل  عَلَیْہِ السَّلَام  ایک سبز جھنڈا لئے فرشتوں کی بہت بڑی فوج کے ساتھ زمین پر نزول فرماتے ہیں اور اس سبز جھنڈے کو کعبہ شریف پر لہرا دیتے ہیں ، ایک روایت کے مطابق ان فرشتوں کی تعداد رُوئے زمین کی کنکریوں سے بھی زیادہ ہوتی ہے ، یہ سب سلام ورحمت لے کر نازِل ہوتے ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے : حضرت جبریل  عَلَیْہِ السَّلَام  کے 100 بازُو ہیں ، جن میں سے 2 بازو صِرْف اسی رات کھولتے ہیں ، وہ بازو مشرق ومغرب میں پھیل جاتے ہیں ، پھر حضرت جبریل  عَلَیْہِ السَّلَام  فرشتوں کو حکم دیتے ہیں