Book Name:Jahannam Se Chutkara Kaise Mila
اذان کے فضائل پر 3 احادیث
(1) : رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ثواب کی خاطِر اذان دینے والااُس شہیدکی طرح ہے جوخون میں لِتھڑاہواہے اورجب مرے گا توقبر میں اس کے جسم میں کیڑے نہیں پڑیں گے([1]) (2) : ایک حدیثِ پاک میں ہے ، فرمایا : میں جنّت میں گیا ، وہاں موتی کے گُنبددیکھے۔ پوچھا : اے جبرائیل!یہ کس کے واسِطے ہیں؟عَرض کی : آپ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت کے مُؤذِنَوں اور اماموں کے لئے([2]) (3) : رحمتِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جس نے پانچوں نَمازوں کی اذان ایمان کی بِناپربہ نیّتِ ثواب کہی اس کے جوگناہ پہلے ہوئے ہیں مُعاف ہوجائیں گے۔ ([3])
(5) : نماز ِ باجماعت کا اہتمام کیجئے
صحابئ رسول ، حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے ، تاجدارِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو اللہ پاک کی رضا کے لئے 40 دِن تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز پڑھے ، اس کے لئے 2 آزادیاں لکھی جائیں گی : (1) : ایک آزادی نار (یعنی جہنّم) سے اور (2) : دوسری آزادی نفاق سے۔ ([4])
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی!
میں پڑھتا رہوں سنتیں ، وقت ہی پر ہوں سارے نوافِل ادا یاالٰہی!