Book Name:Jahannam Se Chutkara Kaise Mila

دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت                      رہوں باوُضو میں سدا یا الٰہی([1])

(6) : بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھئے!

فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم : جو بدھ اور جمعرات کو روزہ رکھے ، اس کے لئے جہنّم سے آزادی لکھ دی جاتی ہے۔ ([2])  ایک حدیثِ پاک میں ہے : جس نے رمضان اور شوّال کے روزے رکھے ، اسی طرح جس نے بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھا ، وہ جنّت میں داخِل ہو گا۔ ([3])

اللہ پاک ہمیں بھی نفل روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔

(7) : مسلمان بھائی کی حاجت پُوری کرنا

حضرت عبد اللہ بن عباس  رَضِیَ اللہُ عنہما   سے روایت ہے ، حضورِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : جو اپنے بھائی کی حاجت پُوری کرنے کے لئے چلے اور اس سے ہمدردی کرے تو اللہ پاک اس کے اور جہنّم کے درمیان 7 خندقیں بنا دے گا ، ان میں ہر خندق کا دوسری سے اتنا فاصلہ ہو گا ، جتنا زمین اور آسمان کے درمیان ہے۔ ([4])  

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہئے کہ ہم جہنّم سے بچنے اور جنّت میں جانے کے لئے اپنے مسلمان بھائیوں سے ہمدردی کریں ، ان کے کام آئیں ، کسی کو قرض کی ضرورت


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 102۔

[2]...مسند ابی یعلیٰ ، مسند عبد اللہ بن عمر ، جلد : 4 ، صفحہ : 329 ، حدیث : 5629۔

[3]...سنن کبریٰ للنسائی ، جلد : 3 ، صفحہ : 215 ، حدیث : 2791۔

[4]...موسوعۃ امام ابن ابی الدنیا ، کتاب قضاء الحوائج ، جلد : 4 ، صفحہ : 168 ، حدیث : 35۔