Book Name:Jahannam Se Chutkara Kaise Mila

ہو تو حسبِ استطاعت قرض دیں ، غریبوں پر خرچ کریں ، بھوکوں کو کھانا کھلائیں ، اسی طرح عزیز رشتے داروں کے بھی کام آئیں ، پڑوسیوں کے بھی کام آئیں ، دوستوں کے بھی کام آئیں ، غرض جس مسلمان کی جو بھی جائِز حاجت ہو ، ہم اپنی طاقت کے مطابق  صرف و صرف اللہ پاک کی رضا کے لئے اس کی مدد کریں ،  اس کی برکت سے  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!   اللہ پاک جہنّم سے بچا کر جنّت میں داخلہ نصیب فرمائے گا۔

شفاعت ملے گی

حضرت عبد اللہ بن عمر  رَضِیَ اللہُ عنہما   سے روایت ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : جو اپنے مسلمان بھائی کی حاجت پُوری کرے ، میں روزِ قیامت اس کے میزان کے پاس کھڑا ہوں گا ، اگر اس کا نیکی والا پلڑا بھاری رہا تو ٹھیک ، ورنہ میں اس کی شفاعت کروں گا۔ ([1])  

شَفاعت حشر میں فرماؤگے جب خوش نصیبوں کی                مجھے کر لینا آقا اُن میں شامل  یارسولَ اللہ

(8) : تِلاوتِ قرآن

پیارے اسلامی بھائیو! قرآن و حدیث میں اور بھی بہت سارے اَعْمَال بیان ہوئے ہیں کہ جن کی برکت سے جہنّم سے نجات ملتی اور جنّت میں داخِلہ نصیب ہوتا ہے۔ ان میں سے ایک بہت خوبصُورت نیک عَمَل تلاوتِ قرآن بھی ہے۔

صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے ، صاحِبِ قرآن ، محبوبِ


 

 



[1]...حلیۃ الاولیاء ، مالک بن انس ، جلد : 6 ، صفحہ : 389 ، رقم : 9038۔