Book Name:Jahannam Se Chutkara Kaise Mila

فرمایا : تم جمعہ کے دن سورۂ کہف  پڑھا کرتے تھے میں اُسی کا ثواب ہوں ۔ ([1])                             

اللہ پاک ہمیں بھی قرآن پاک کی خُوب تلاوت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمال

پیارے اسلامی بھائیو!  عِبَادت کا ذوق و شوق بڑھانے ، نیک بننے اور جہنّم میں لے جانے والے اَعْمال سے بچنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : نیک اعمال

الحمد للہ! شیخِ  طریقت امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے  نہ صرف اپنے مُریدین کو بلکہ  دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو ، اسلامی بہنوں کو ، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والوں اور والیوں کو ، اسپیشل پرسنز(یعنی گونگے ، بہرے اور نابینا افراد) کو ، حج و عمرہ کی سعادت پانے والے خوش نصیبوں کو ، یہاں  تک کہ جیل کے قیدیوں کوبھی  اپنی اِصْلاح کے لئے بہترین نسخہ دیا ہے اور وہ ہے : رسالہ نیک اَعْمَال۔ آپ بھی جیبی سائز کا یہ مختصر رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے ، اسے پڑھیئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے اور روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوب صُورت ہو جائے گا۔


 

 



[1]...الدرالکامنۃ فی اعیان المائۃ لابن حجر عسقلانی ، جلد : 5 ، صفحہ : 352۔