Book Name:Jahannam Se Chutkara Kaise Mila

مدنی بہار

کراچی (پاکستان) کے رہائشی ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : علاقے کی مسجد میں امام صاحب جو کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہیں ، انہوں نے انفرادی کوشش کرتے (یعنی سمجھاتے) ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو نیک اعمال رسالہ تحفے میں دِیا ، وہ گھر لے آئے اور پڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر رسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے ، بس نیک اعمال رسالہ ان کی زندگی میں انقلاب لے آیا اس کی برکت سے الحمد للہ! ان کو نماز کا جذبہ ملا اور نمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لئے مسجد میں حاضِر ہو گئے اور اب 5 وقت کے نمازی بَن چکے ہیں ، داڑھی مبارک بھی سجا لی اور نیک اعمال کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔ ([1])

تُو ولی اپنا بنالے اُس کو ربِّ لَم یَزَل               مَدنی اِنعامات پرکرتا ہے جو کوئی عمل

نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی انعامات کو اب نیک اَعْمَال کہا جاتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئےصدقۂ فطر کےمتعلق چند مدنی پھول بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔

صدقہ فطر کے متعلق مدنی پھول

اے عاشقانِ رسول! صَدَقَۂِ فِطْران تمام مسلمان مرد و عورت پر واجب ہے جو صاحب نصاب  


 

 



[1]...جنت کے طلب گاروں کے لئے مدنی گلدستہ ، صفحہ : 14۔