Book Name:Jahannam Se Chutkara Kaise Mila

ہینڈ پمپ  وغیرہ کے ذریعے  پانی کی فراہمی کو  یقینی بنایا گیا* ہر سال رمضان المبارک میں لاکھوں مستحق  افراد میں راشن  تقسیم کیا جاتا ہے *کرونا  سے متاثر  افراد میں  راشن اور کروڑوں  روپے  بحالی کے لئے خرچ کئے جا چکے ہیں* جزوی معذور بچوں کی  بحالی کے لئے  فیضان  ری ہیبلی ٹیشن  سینٹر(Faizan Rehabilitation Center)کا قیام عمل میں آ چکا ہے  ایک کیمپس شروع ہو چکا ہے  دیگر پر کام جاری ہے ، 2 ہزار سے زائد بچوں  کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔ *دعوت اسلامی کا ایک شعبہ ہے : مدنی چینل۔  دعوتِ اسلامی کا تین زبانوں اردو ، انگریزی اور بنگلہ میں چلنے والامیڈیا چینل ، جس کی نشریات دنیا کے اکثرممالک میں دیکھی جا رہی ہیں۔ صرف جامعۃ المدینہ (لِلْبَنِیْن و لِلْبَنَات) ، مدرسۃ المدینہ(لِلْبَنِیْن و لِلْبَنَات)اور مدنی چینل کے سالانہ اخراجات کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے ہیں۔ لہٰذا ہم خود بھی دعوتِ اسلامی کو اپنا فطرہ اور  زکوٰۃ و صدقات اور عطیات دیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں ، پڑوسیوں اور دوستوں پر اِنفرادی کوشش کر کے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کر ان سے بھی عطیات جمع کرنے کی بھر پور کوشش کریں۔ ہماری کوششوں سے دیا ہوا یہ صدقہ دونوں جہانوں میں ہمیں کامیاب کرے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ ُالْکَرِیْم ۔

 اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرمائے آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد