Book Name:Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

اللہ اکبر!  اے عاشقانِ رسول ! غور فرمائیے! یہ صِرْف ایک اجمالی بیان ہے، حقیقت میں اللہ پاک کے پیارے  نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا کیا مقام و مرتبہ ہے، یہ تو کوئی پہچان ہی نہیں سکتا، صِرْف اجمالی طَور پر ان درجات ہی کو دیکھ لیا جائے تو ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ایک ادنیٰ اُمّتی پر کتنے درجے فضیلت رکھتے ہیں، اب حدیثِ پاک سنیئے! ارشاد فرمایا: ایک عالِمِ دِین عبادت گزار مسلمان پر ایسی ہی فضیلت رکھتا ہے، جیسی میری فضیلت ایک ادنیٰ اُمّتی پر ہے۔

یہ ہے عُلَمائے کرام کی شان....!!اللہ پاک ہم سب کو باعَمَل عالِمِ دین بننے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم

(6):72 صِدِّیقوں کا ثواب

حضرت اُمامہ باہلی   رَضِیَ اللہُ عنہ   سے روایت ہے، رسولِ اکرم، نورِمجسم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: جو عِلْمِ (دِین) سیکھتے اور عِبَادت کرتے ہوئے پروان چڑھا اور بڑا ہو کر بھی اسی حالت میں رہا، تو اللہ پاک قیامت والے دن اُس کو 72صدیقوں کا ثواب عطا فرمائے گا۔([1])

(7):عِلْمِ دین سیکھنا کیوں ضروری ہے؟

حضرت معاذ بن جبل   رَضِیَ اللہُ عنہ   سے روایت ہے، رسولِ اکرم، نورِ مجسم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: عِلْم حاصِل کرو! کیونکہ *اللہ پاک کی رضا کے لئے عِلْم سیکھنا خوفِ خُدا ہے *عِلْم کی تلاش عبادت ہے *عِلْم کی تکرار کرنا (یعنی سبق یاد کرنے کے لئے بار بار پڑھنا) تسبیح ہے *بےعِلْم کو عِلْم سکھانا صدقہ ہے *عِلْم کو اس کے اَہْل پر خرچ کرنا نیکی ہے *عِلْم حلال و


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:180، حدیث:3004۔