Book Name:Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

سُبْحٰن اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! عِلْمِ دین کے طلبا کے لئے غیب سے کیسے انتظامات ہوتے ہیں۔ لہٰذا غربت و افلاس اور مال و دولت کی کمی سے مت گھبرائیے! ہمّت باندھئے اور عِلْمِ دین سیکھنے میں مَصْرُوف ہو جائیے۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم!اللہ پاک مددفرمائے گا۔

(9):پانچویں مت ہونا

حضرت عبد الرحمٰن بن ابی بَکْرَہ   رَضِیَ اللہُ عنہ   سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: عالِم بنو یا طالِبِ عِلْم، عِلْمِ دین سننے والے بنو یا عِلْمِ دِین سے محبّت کرنے والے بنو، پانچویں مت بننا، ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔([1])  

(10):موزوں پر مسح کا مسئلہ پوچھنے کے لئے سَفَر

حضرت اِبْنِ حُبَیش   رَضِیَ اللہُ عنہ   فرماتے ہیں: قبیلہ مُراد کے ایک صحابی حضرت صَفْوان بن عَسّال   رَضِیَ اللہُ عنہ   بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا: یارسولَ اللہ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! میں آپ کی بارگاہ میں عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے حاضِر ہوا ہوں۔ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: مرحبا! طالِبِ عِلْمِ دین کو خوش آمدید...! فرشتے طالِبِ عِلْمِ دین سے خوش ہو کر اسے اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں، ایک فرشتہ اس پر اپنے پروں سے سایہ کرتا ہے، دوسرا فرشتہ پہلے فرشتے کے پروں کے اُوپر اپنے پروں سے سایہ کرتا ہے، یوں کرتے کرتے آسمان تک فرشتے ایک دوسرے کے پروں پر اپنے پَر پھیلا دیتے ہیں۔

طالِبِ عِلْمِ دین کی یہ فضیلت بیان کرنے کے بعد سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار


 

 



[1]...جامع بیان العلم وفضلہ، جلد:1، صفحہ:158، حدیث:151۔