Book Name:Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

بہت دُشوار ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ عِلْمِ دین حاصِل کریں، اس میں کسی قسم کی سستی نہ کریں۔

اللہ پاک ہم سب کو عِلْمِ دِین سے محبت و اُلْفَت نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم

دعوتِ اسلامی اور فروغِ عِلْمِ دین

الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا نُور دُنیا بھر میں پھیلانے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک میں ہزاروں جامعاتُ المدینہ چل رہے ہیں، جہاں اسلامی بھائیوں و اسلامی بہنوں کو الگ الگ جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی (یعنی عالِم و عالِمہ کورس ) کروایا جاتا ہے۔ الحمد للہ! جامعۃ المدینہ میں عِلْمِ تفسیر  و اُصُولِ تفسیر، عِلْمِ حدیث و اُصُولِ حدیث، عِلْمِ فقہ و اُصُولِ فقہ، عِلْمِ کلام،  مختلف عُلُومِ لغت مثلاً عِلْمِ نحو، عِلْمِ صرف، عِلْمِ بیان، عِلْمِ بدیع، عِلْمِ معانی وغیرہ  تقریباً 15 عُلُوم و فُنون سکھائے جاتے ہیں، اب تو اللہ پاک کے فضل اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی نظرِ عنایت سے دعوتِ اسلامی کا اپنا تعلیمی بورڈ کنز المدارس بھی بَن چکا ہے، جامعۃ المدینہ میں امتحانات کنز المدارس بورڈ کے تحت ہی دلوائے جاتے ہیں اور M.Aاسلامیات کی ڈگری بھی دی جاتی ہے۔

جامعۃُ المدینہ میں داخلے جاری ہیں، جامعۃ المدینہ میں داخلہ لیجئے! اپنے بچوں کو، بچیوں کو داخِل کروائیے! اپنے عزیز رشتے داروں اور دوست احباب کا ذِہن بنائیے، انہیں بھی جامعۃ المدینہ میں داخِل کروائیے! الحمدللہ!جامعۃ المدینہ کے تحت پاکستان کے کچھ شہروں میں نائٹ جامعۃ المدینہ بھی چل رہے ہیں۔ جس میں جاب ہولڈرز، یونیورسٹی وکالجز کے