Book Name:Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

ہاتھ بڑھا دیتا، ایک بار مجھ پر کرم ہوا اور میں نے رمضان المبارک کے روزے  رکھنا شروع کر دیئے، روزانہ رات  کو مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنا بھی نصیب ہو گیا، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حکمت بھری باتوں نے میرے دل پر ایسا اثر کیا کہ زندگی میں انقلاب برپا ہوگیا، الحمد للہ! میں نے گناہوں سے سچی توبہ کر لی اور چہرے کو داڑھی شریف سے سجا لیا، پانچوں نمازیں مسجد میں با جماعت ادا کرنے لگا، مجھے نمازیں پڑھتا دیکھ کرمیرے 12 سالہ بیٹے اور 10 سالہ بیٹی نے بھی نمازیں پڑھنا شروع کر دیں۔بیٹا تو باجماعت نماز کی ادائیگی کے لئے میرے ساتھ مسجد جاتا ہے۔([1])

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ           اخلاق کا تہذیب کا طریقت کا خزینہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([2])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

قبرستان کی حاضری کی سنتیں اور آداب

2فرامینِ مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  : (1):قبروں کی زیارت کرو کیونکہ یہ دُنیا میں


 

 



[1]...فیضان مدنی مذاکرہ، صفحہ:72۔

[2]...مشکوٰۃ،کتابُ:الْاِیمان،بابُ:الْاِعْتِصَام، جلد:1، صفحہ:55، حدیث:175۔