Book Name:Talib e Ilm e Deen Par Karam Ho Gaya

مغفرت کی دُعا کر رہی ہوتی ہیں۔ یہ کیسی خوش بختی ہے ...!!سُبْحٰن اللہ!

کونسا عِلْم سیکھنا فرض ہے...؟

 اے عاشقانِ رسول ! ابھی ہم نے جو حدیثِ پاک سُنی، اس میں فرمایا گیا کہ عِلْم حاصِل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اس حدیثِ پاک میں کونسا عِلْم مراد ہے؟ اس کی وضاحت کرتے ہوئے شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ فرماتے ہیں: اس حدیثِ پاک سے اسکول کالج کی مُرَوَّجہ دُنیوی تعلیم نہیں بلکہ ضَروری دینی علم مُرادہے۔لہٰذا *سب سے پہلے اسلامی عقائد کا سیکھنا فرض ہے *اس کے بعدنَماز کے فرائض و شرائط ومُفسِدات(یعنی نَماز کس طرح دُرُست ہوتی ہے اور کس طرح ٹوٹ جاتی ہے، اس کا سیکھنا ) *پھر رَمَضانُ المُبارَک کی تشریف آوَری ہوتوجس پر روزے فرض ہوں اُس کیلئے روزوں کے ضَروری مسائل *جس پر زکوٰۃ فرض ہو اُس کے لئے زکوٰۃ کے ضَروری مسائل *اسی طرح حج فرض ہونے کی صورت میں حج کے *نکاح کرنا چاہے تو نکاح کے *تاجر کو تجارت کے *خریدار کو خریدنے کے *نوکری کرنے والے اورنوکر رکھنے والے کو اِجارے کے  *غرض  ہر مسلمان عاقِل و بالِغ مردو عورت پر اُس کی موجودہ حالت کے مطابِق مسئلے سیکھنا فرضِ عَین ہے۔

*اِسی طرح ہر ایک کیلئے حلال و حرام کے مسائِل بھی سیکھنا فرض ہے *مسائلِ قلب(باطِنی مسائل)یعنی باطِنی فرائض مَثَلًا عاجِزی و اِخلاص اور توکُّل وغیرہ اوران کو حاصِل کرنے کا طریقہ *اسی طرح باطِنی گناہ مَثَلًا تکبُّر، رِیاکاری،حَسَد،بدگمانی،بغض و کینہ، وغیرہ اوران کا علاج سیکھنا بھی ہر مسلمان پر فرض ہے  *اسی طرح مُہلِکاتیعنی ہَلاکت میں ڈالنے والی چیزوں جیسا کہ وعدہ خِلافی، جھوٹ، غیبت، چغلی،بہتان،بدنِگاہی،دھوکہ،ایذاءِ مسلم