Book Name:Ala Hazrat Aik Peer-e-Kamil

اعلیٰ حضرت نائِبِ غوثِ اعظم ہیں

علی پُور سیداں (پنجاب ، پاکستان) کے مشہور بزرگ ہیں : حضرت مولانا پِیر جماعت علی شاہ صاحب  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ۔ آپ سَیِّد زادے ہیں اور غوثِ پاک کی اَوْلاد میں سے ہیں۔ پِیر جماعت علی شاہ صاحب  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : مجھے خواب میں شہنشاہِ بغداد سرکار غوثِ اعظم  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی زیارت کا شَرْف حاصِل ہوا ، حُضُور غوثِ اعظم  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا : ہند میں میرے نائب مولانا احمد رضا خان ہیں۔ ([1])    

اسی طرح شَیرِ رَبَّانی حضرت میاں شیر محمد شرقپوری  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو بھی خواب میں شہنشاہِ بغداد ، سرکار غوثِ  اعظم  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی زیارت نصیب ہوئی ، میاں صاحب فرماتے ہیں : میں نے غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  سے پوچھا : حُضُور! اس وقت دُنیا میں آپ کا نائب کون ہے؟ سرکارِ غوثِ اعظم  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا : بریلی میں مولانا احمد رضا خان۔ ([2])         

پیارے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  غوثِ پاک کے نائِب ہیںیہ بات کوئی ڈھکی چُھپی نہیں تھی بلکہ اُس وقت کے مشائِخِ عُظَّام اور پِیرانِ طریقت سب جانتے تھے کہ اعلیٰ حضرت نائِبِ غوثِ اعظم ہیں ، اسی لئے وہ لوگوں کو بریلی کا رستہ دکھاتے یعنی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا مرید ہونے کی ترغیب دلایا کرتے تھے۔  

تمہارا حِصَّہ بریلی میں ہے

سیِّد اَیُّوب علی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : محلہ گڑھی میں ایک شخص رہتا تھا ، لوگ اسے


 

 



[1]...فیضان اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 323۔

[2]...فیضان اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 323۔