Book Name:Ala Hazrat Aik Peer-e-Kamil

کرنا ، مُعَاشَرے میں پائی جانے والی بُرائیوں کو سُدھارنا ، یہ سب کچھ اِرْشَاد کے ضمن میں آتا ہے۔  اب قطب الارشاد کا معنی بنے گا : اپنے زمانے کے سب سے بڑے مُصلِحِ اُمَّت (اُمَّت کی اِصْلاح کرنے والے) ، اپنے زمانے کے اَوْلیا کے سردار۔ ([1]) 

معلوم ہوا ہمارے آقا ، اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   قُطْبُ الْاِرْشَاد ہیں یعنی آپ نیکی کی دعوت عام فرمانے والے ، مُعَاشرے کی اِصْلاح فرمانے والے ، بُرائیوں کو سُدھارنے والے ، اپنے مُرِیْدوں کو بلند درجات تک پہنچانے والے اور اپنے زمانے کے تمام اولیاکے سردار ہیں۔

ان کے پیچھے چلتا جا! سب تیرے پیچھے چلیں گے

ایک مرتبہ سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   مہائم شریف (ہند)کے ایک مجذوب سے ملاقات کے لئے تشریف لے گئے ، حضرت عبد السلام جبل پُوری  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   بھی ساتھ تھے۔ مفتی بُرہانُ الحق  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : جب ہم ان کے ہاں پہنچے تو مجذوب   رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   سر پر عمامہ شریف سجائے ، تخت پر بیٹھے دلائِل الخیرات شریف پڑھ رہے تھے۔

انہوں نے اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی خوب مہمان نوازی کی ، جب واپسی آنے لگے تو میں نے اُن مَجْذوب  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے قدم مبارک پکڑ کر عرض کیا : میرے لئے دُعائے خیر کر دیجئے! اُن مَجْذوب  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے میری پیٹھ پر ہاتھ رکھا اور سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : اِن کے پیچھے چلتا جا! سب تیرے پیچھے چلیں گے۔ ([2])


 

 



[1]...فتوحات ، جلد : 3 ، صفحہ : 297۔

[2]...فیضان اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 340۔