Book Name:Ala Hazrat Aik Peer-e-Kamil

حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی ہر نصیحت پر دِل و جان سے عَمَل کریں گے۔  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!   

(1) : مذہبِ اہلِ سُنّت پر قائِم رہیں

اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   اپنے مُریدوں کو فرماتے ہیں : مذہبِ اہلسنت وجماعت پر قائِم رہیں ، جتنے بدمذہب ہیں ، ان سب سے جُدا رہیں ، ان سب کو اپنا دُشمن جانیں ، ان کی بات نہ سنیں ، ان کے پاس نہ بیٹھیں ، ان کی کوئی تحریر نہ دیکھیں کہ شیطان کو معاذَ اللہ دِل میں وسوسہ ڈالتے کچھ دیر نہیں لگتی۔

آدمی کو جہاں مال یا عزّت و آبرو کا اندیشہ ہو ، وہاں ہر گز نہ جائے گا ، دین و ایمان سب سے زیادہ عزیز ہیں ، ان کی حفاظت کے لئے حد سے زیادہ کوشش فرض ہے ، مال اور دُنیا کی عزّت ، دُنیا کی زندگی ، دُنیا ہی تک ہے ، دین و ایمان سے ہمیشگی کے گھر (یعنی آخرت) میں کام پڑتا ہے ، لہٰذا  دین و ایمان کی فِکْر سب سے زیادہ لازِم ہے۔

(2) : نمازِ پنجگانہ کی پابندی کیجئے!

سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  مزید فرماتے ہیں : نمازِ پنجگانہ کی پابندی نہایت ضروری ہے ، مَردوں کو مسجد و جماعت کا التزام (یعنی پابندی کے ساتھ مسجد میں باجماعت نماز پڑھنا) بھی واجب ہے ، بےنمازی مسلمان گویا تصویر کا آدمی ہے کہ ظاہِر صُورت انسان کی مگر انسان کا کام کچھ نہیں ، بےنمازی وہی نہیں جو کبھی نہ پڑھے ، بلکہ جو ایک وقت کی بھی قصداً (جان بوجھ کر) چھوڑ دے ، وہ بھی بےنمازی ہے۔

(3) : قضا نمازیں ادا کیجئے!

جتنی نمازیں قضا ہو گئی ہوں ، سب کا ایسا حساب لگائیں کہ تخمینے میں باقی نہ رہ جائیں ،