Book Name:Ala Hazrat Aik Peer-e-Kamil

باجماعت ادا کرنے کی نصیحت فرمائی ، لہٰذا نیت کیجئے!  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہو گی بلکہ جماعت بھی نہیں چھوٹے گی ، خدانخواستہ اگر کسی کی قضا نمازیں ہیں تو وہ جلد از جلد ساری قضا نمازیں ادا کر لیں ، جن کے روزے قضا ہیں ، وہ روزے رکھنے کی نیت کر لیں ، جن پر زکوٰۃ فرض ہوتی ہے ، وہ زکوٰۃ ادا کرنے کی نیت کر لیں ، جن پر حج فرض ہوتا ہے ، وہ حج ادا کرنے کی نیت کر لیں اور جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، ریا کاری ، تکبر وغیرہ باطنی بیماریوں سے تو سب کو ہی بچنا ہے ، ان سے بچنے کی بھی نیت کر لیجئے!

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمال

الحمد للہ! عاشقِ اعلیٰ حضرت ، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ، ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو نیک نمازی بننے کے لئے اِصْلاح کا جو مدنی نسخہ دیا ہے ، یعنی؛ نیک اعمال ، اس میں  وہ سارے اعمال  شامل ہیں جن کی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے نصیحت فرمائی ہے ، اگر ہم امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ نیک اعمال کو مضبوطی سے تھام لیں تو  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی نصیحتوں کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت ساری نیکیاں کرنے ، اپنے کردار میں مثبت تبدیلیاں لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ نیک اَعْمَال مختلف قسم کے ہیں ، اسلامی بھائیوں کے لئے 72 ہیں ، اسلامی بہنوں کے لئے 63 نیک اعمال ہیں ، جامعۃ المدینہ کے طلبااسلامی بھائیوں کے لئے 92 ہیں ، یُوں سب اپنے مطابق نیک اعمال کا رسالہ حاصِل کریں ، روزانہ وقت مقرر کر کے ، اس کے خانے پُر کیا کریں ،  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!  اس کی برکت سے زِندگی میں نکھار آئے گا ، کردار