Book Name:Ala Hazrat Aik Peer-e-Kamil

اُجْلا اُجْلا چمکدار ہو جائے گا ، نیکیوں میں اضافہ بھی ہو گا ، استقامت بھی ملے گی اور اللہ پاک نے چاہا تو دِل میں عشقِ رسول کے چشمے جاری ہوں گے۔  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

آئیے! آپ کی ترغیب کے لئے  نیک اعمال کی ایک مدنی بہار سُناتا ہوں۔ چنانچہ

مدنی بہار

کراچی کے علاقے نیو کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : ہمارے علاقے کی مسجد میں امام صاحب جو کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہیں ، انہوں نے انفرادی کوشش کرتے (یعنی سمجھاتے) ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو نیک اعمال کا رسالہ تحفے میں دِیا ، وہ گھر لے آئے اور پڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر رسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے ، بس نیک اعمال کا رسالہ ان کی زندگی میں انقلاب لے آیا اس کی برکت سے الحمد للہ! ان کو نماز کا جذبہ ملا اور نمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لئے مسجد میں حاضِر ہو گئے اور اب 5 وقت کے نمازی بَن چکے ہیں ، داڑھی مبارک بھی سجا لی اور نیک اعمال کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔ ([1])

تُو ولی اپنا بنالے اُس کو ربِّ لَم یَزَل               مَدنی اِنعامات پرکرتا ہے جو کوئی عمل

نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی انعامات کو اب نیک اَعْمَال کہا جاتا ہے۔

اپیلی کیشن کا تعارف

اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کی آسانی اور اُمّتِ مصطفےٰ کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani


 

 



[1]...جنت کے طلب گاروں کے لئے مدنی گلدستہ ، صفحہ : 14۔