Book Name:Ala Hazrat Aik Peer-e-Kamil

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پِیْر بنانے کا ایک بڑا فائدہ

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں سے یہ بھی معلوم ہوا کہ پِیْر بنانا بہت فائدے کی بات ہے ، اس کا ایک بہت بڑا فائدہ تو یہی ہے کہ جس کا پِیْر کامِل ہو ، وہ اپنے مُرِیْد کو کبھی بھٹکنے نہیں دیتا۔ دیکھئے! اُس نوجوان نے پِیْرِ کامِل اعلیٰ حضرت امامِ اہل سُنّت شاہ امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے ہاتھ میں ہاتھ دِیا تھا ، لہٰذا وہ گمراہی سے اور گمراہوں کے ہتھے چڑھنے سے بچ گیا۔

آج کل فتنوں کا دَور ہے ، ہمیں بھی چاہئے کہ باشرع ، جامِع شرائط پِیْرِ کامِل کے ہاتھ میں ہاتھ دے لیں ، اس کی برکت سے  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!   گمراہی سے بھی بچ جائیں گے اور ایمان کی حفاظت کا بھی سامان ہو جائے گا۔

حشر تک جاری رہے گا فیض مُرشد آپ کا        فیض کا دریا بہایا اے امام احمد رضا

اے امام ِ اہل سنّت نائِب شاہِ اُمم                کیجئے ہم پر بھی سایہ اے امام احمد رضا([1])

بیعت بہت پیاری سُنّت ہے

اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : بیعت بےشک سُنّتِ محبوبہ (یعنی بہت پیاری سُنّت) ہے۔ ([2])

ہمارے آقا و مولیٰ ، محمد مصطفےٰ ، دوجہاں کے داتا ، امامُ الانبیا  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے بہت مرتبہ بیعت لی اور صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   نے آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے مبارک ہاتھ میں ہاتھ


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 525ملتقطاً۔

[2]...فتاوی رضویہ ، جلد : 26 ، صفحہ : 586۔