Book Name:Shan e Ameer Hamza

اے عاشقانِ رسول!  حضرت سیِّدُنافقیہ ابُواللَّیث سَمَرقَندی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں  : صِلَہ رِحْمی کے 10 فائدے ہیں  : (1) : اللہ پاک کی  رِضاحاصِل ہوتی ہے (2) : لوگوں کی خُوشی کاسَبب ہے (3) : فِرِشْتوں کومَسَرّت ہو تی ہے (4) : مُسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے(5) : شیطان کواس سے رَنْج پہنچتاہے (6) : عُمربڑھتی ہے (7) : رِزْق میں برکت ہوتی ہے (8) : فوت ہوجانے والے آباءواَجدادخُوش ہوتے ہیں(9) : آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے اور(10) : وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تاہے  ، کیونکہ لوگ اُس کے حق میں دُعائے خَیْر کرتے ہیں۔([1])

نیکیوں کی حرص کے فضائل

(1) : سرکارِنامدار ، مدینے کے تاجدار  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمان عظمت نشان ہے  : لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَیْئًا وَلَوْ أَنْ تَلْقَی أَخَاکَ بِوَجْہٍ طَلْقٍ یعنی نیکی کی کسی بات کو حقیر نہ سمجھو چاہے وہ تمہارا اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملاقات کرنا ہو۔ ([2]) (2) : فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  : اِحْرِصْ عَلٰی مَایَنْفَعُکَ وَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ وَلَاتَعْجِزْ  یعنی اس پر حرص کرو جو تمہیں نفع دے اور اللہ سے مدد مانگو عاجزنہ ہو۔ ([3])

اے عاشقانِ رسول! شارحِ مسلم حضرت علامہ شرف الدین نَوَوِی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں  : اللہ پاک کی عبادت میں خوب حِرْص کرواور اس پر اِنعام کا لالچ رکھو مگر اِس عبادت میں بھی اپنی کوشش پر بھروسہ کرنے کے بجائے اللہ پاک  سے مدد


 

 



[1]... تنبیہ الغافِلین  ، باب صلۃالرحم  ، صفحہ : 73۔

[2]...مسلم ، کتاب البر والصلۃ ، صفحہ : 1014 ، حدیث : 2626۔

[3]...مسلم ، کتاب القدر ، باب  فی الامر بالقوۃ ، صفحہ : 1027 ، حدیث : 2664۔