Book Name:Shan e Ameer Hamza

مانگو۔ ([1]) جبکہ حکیمُ الْاُمَّت مفتی احمد یار خان   رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں  : خیال رہے کہ دُنیاوی چیزوں میں قَناعت اور صبر اچھا ہے مگر آخرت کی چیزوں میں حِرْص اور بے صبری اعلیٰ ہے ، دین کے کسی درجہ پر پہنچ کر قناعت نہ کرلوبلکہ آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ ([2])  اللہ پاک ہمیں نیکیاں  کرنے کا حریص بنائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

نمازِ جنازہ و مدفن

غزوۂ اُحد میں شہید ہونے والے صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   میں سب سے پہلے حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ   کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ، پھر ایک ایک شہید کو لایا جاتا ، حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ   کے قریب رکھ کر اُس کی نمازِ جنازہ ادا کی جاتی ، ([3]) بعض روایات میں ہے کہ 10 ، 10 شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور ان 10 میں ہر بار حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ   بھی شریک رہے۔ ([4])

فرشتوں نے غسل دیا

حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ   کو حضرت ابو بکر  ، حضرت عمر فاروق اور حضرت علی المرتضی  رَضِیَ اللہُ عنہ م  نے قبر شریف میں اُتارا ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   قبر کے کنارے پر تشریف فرما تھے ، آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : میں نے دیکھا؛ فرشتے حضرت حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ   کو غسل دے رہے ہیں۔ ([5])


 

 



[1]... شرح صحیح مسلم للنووی ، جلد : 8 ، صفحہ : 512 ، ملخصًا ۔

[2]... مرآۃ المناجیح ، جلد : 7 ، صفحہ : 211۔

[3]...طبقات الکبری ، جلد : 3 ، صفحہ : 7۔

[4]...سنن کبری للبیہقی ، ابواب الشہید ، جلد : 4 ، صفحہ : 157 ، حدیث : 6804۔

[5]...طبقات الکبری ، جلد : 3 ، صفحہ : 7۔