Book Name:Shan e Ameer Hamza

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ   کی کیا نرالی شان ہے ، آپ نے شیخ محمود  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کو سلام کا جواب دیا ، یہ ایک کرامت ، شیخ محمود  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی زوجہ محترمہ اُمِّید سے ہیں ، یہ جان لینا ، دوسری کرامت ، آپ کے ہاں بیٹی نہیں بلکہ بیٹا پیدا ہو گا ، یہ جان لینا ، تیسری کرامت ۔

خاکِ مزار میں شفا ہے

علّامہ سَمہُودی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   لکھتے ہیں : حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ   کے مزار مبارک کی بابرکت مِٹی خاکِ شِفا ہے ، قدیم  زمانےسے نیک لوگوں کا طریقہ رہا ہے کہ حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ   کے مزار مبارک کی مِٹی اُٹھا کر لے جاتے اور اسے بطورِ دوا استعمال کرتے ہیں۔ ([1])

الحمد للہ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو دیکھا گیا کہ آپ حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ   کے مزار مبارک کی مبارک خاک سِلائی کے ساتھ آنکھوں میں لگاتے ہیں۔

اللہ پاک ہمیں بھی صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   کا عشق و ادب نصیب فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔  

شہیدوں  کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت امیر حمزہ  رَضِیَ اللہُ عنہ سَیِّدُ الشَّہَداء(یعنی شہیدوں کے سردار)ہیں ، آپ نے غزوۂ اُحُد میں شہادت کا رُتبہ پایا ، غزوۂ اُحُد کے شہیدوں کی شان میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :


 

 



[1]...وفاء الوفاء باخبار دار المصطفٰے ، الفصل السادس ، الاستشفاء بتراب صعیب ، جلد : 1 ، صفحہ : 60۔