Book Name:Shan e Ameer Hamza

اسی ماحول نے ادنیٰ کواعلیٰ کر دیا دیکھو!             اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کر دیا دیکھو!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت  ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم نے ارشاد فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

سفید کفن  میں کفنانے کی  سنتیں اور آداب

3فرامینِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   : (1)  : جو کسی میِّت کو نہلائے  ، کفن دے  ، خوشبو لگائے  ،  جنازہ اُٹھائے ، نَماز پڑھے اور جو ناقص بات نظر آئے  اسے چھپائے وہ اپنے گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسا جس دن ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا([2]) (2)  : اپنے مردوں کو اچھا کفن دو کیونکہ وہ اپنی قبروں میں آپس میں ملاقات کرتے اور (اچھے کفن سے) تفاخر کرتے (یعنی خوش ہوتے ) ہیں([3])(3)  : اپنے مردوں کو سفید کفن دو۔ ([4])

اے عاشقانِ رسول! کفن پہنانا سنت ِ مبارکہ ہے *مَرْد کا کفن : (1)  :  لفافہ یعنی


 

 



[1] ... مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2] ... ابن ماجہ ، کتاب الجنائز ، باب ما جاء فی غسل المیت ، صفحہ : 237 ، حدیث : 1462۔

[3] ... مسند فردوس ، جلد : 1  ، صفحہ : 98  ، حدیث : 317۔

[4] ... ترمذی ، کتاب الجنائز ، باب ما یستحب من الاکفان ، صفحہ : 261حدیث : 994۔