Book Name:Shan e Ameer Hamza

چادر(2)  : اِزار یعنی تہبند (3)  : قمیص یعنی کفنی۔ عورت کےلئے ان 3کپڑوں کے ساتھ ساتھ مزید 2کپڑے یہ ہیں : (4)  :  اَوڑھنی(5)  : سینہ بند*جو نابالغ حدِّشَہْوَت کو پہنچ گیا وہ بالغ کے حکم میں ہے یعنی بالغ کو کفن میں جتنے کپڑے دیے جاتے ہیں اِسے بھی دیے جائیں اور اس سے چھوٹے لڑکے کو ایک کپڑا اور چھوٹی لڑکی کو 2 کپڑے دے سکتے ہیں اور لڑکے کو بھی 2 کپڑے دیے جائیں تو اچھا ہے اور بہتر یہ ہے کہ دونوں کو پورا کفن دیں اگرچہ ایک دن کا بچہ ہو *صرف علما و مشائخ کو باعمامہ دَفن کیا جا سکتا ہے ، عام لوگوں کی میِّت کو عِمامے کے ساتھ دفنانا منع ہے *مرد کے بدن پر ایسی خوشبو لگانا جائز نہیں جس میں زعفران کی آمیزش (Mix)ہو ، عورت کے لئے(زعفران ملی ہوئی خوشبو)جائز ہے*جس نے اِحرام باندھا (اور اِسی حالت میں وفات پائی)ہے اُس کے بدن پر بھی خوشبو لگائیں اور اُس کا منہ اور سر کفن سے چھپایا جائے۔ ([1])

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کی 91صفحات کی کتاب  550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

غم کے بادَل چَھٹیں قافلے میں چلو                 خوب خوشیاں ملیں قافلے میں چلو

رب کے در پر جُھکیں ، اِلتِجائیں کریں              بابِ رحْمت کھلیں ، قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔


 

 



[1] ...550 سنتیں اور آداب  ، صفحہ : 77 و80 ملتقطاً۔