Book Name:Shan e Ameer Hamza
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے
6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا : جو ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([1])
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرتِ انس رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو شَخْص یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔ ([2])
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد