Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen

دَم کرنا جائِز ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ان 2 واقعات سے معلوم ہوا؛ قرآنِ کریم سے علاج کرنا ، قرآنِ مجید کی آیات پڑھ کر دَم کرنا ، انہیں لکھ کر تعویذ بنانا وغیرہ بالکل جائِز ہے۔ صحابۂ کرام  عَلَیہمُ الرِّضْوَان  بھی دَم کیا کرتے تھے بلکہ خُود ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   بھی دَم کیا کرتے تھے اور دوسروں کو سکھایا بھی کرتے تھے۔ حبیبۂ حبیبِ خُدا ، اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ   رَضِیَ اللہُ عنہا  فرماتی ہیں : نبئ رحمت ، شفیعِ اُمَّت  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے مجھے حکم دیا کہ نظر لگنے کا دَم کیا کرو! ([1])

ایک حدیثِ پاک میں ہے : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے اَہْلِ خانہ میں سے کوئی بیمار ہو جاتا تو آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  قرآنِ مجید کی آخری2 سورتیں (سورۂ فلق اور سورۂ وَالنّاس) پڑھ کر دَم کیا کرتے تھے۔ ([2])

ایک مرتبہ رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی خِدْمت میں مرض حاضِر ہوا  تو حضرت جبریلِ امین  عَلَیہ السَّلام  نے چند کلمات پڑھ کر آپ کو دَم کیا۔ ([3])

سُبْحٰن اللہ! معلوم ہوا؛ قرآنی آیات اور مُقَدَّس کلمات پڑھ کر دَم کرنا ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا مبارک طریقہ تھا ، صحابۂ کرام  عَلَیہمُ الرِّضْوَان  کی سُنّت ہے اور


 

 



[1]...بخاری ، کتاب الطب ، باب رقیۃ العین ، صفحہ : 1451 ، حدیث : 5738۔

[2]...مسلم ، کتاب السلام ، باب رقیۃ المریض ، صفحہ : 866 ، حدیث : 2192۔

[3]...مسلم ، کتاب السلام ، باب الطب والمرض ، صفحہ : 864 ، حدیث : 2185۔