Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen

اللہ پاک کرم فرمائے گا اور مشکل ، پریشانی ، تنگ دستی دور ہو گی۔

نظرِ بَد سے حفاظت کا وظیفہ

صحابئ رسول حضرت عمران بن حُصَین   رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جس گھر میں سورۂ فاتحہ اور آیۃُ الکرسی پڑھی جائے ، اس گھر میں اُس دِن کسی جِنّ یا کسی انسان کی بُری نظر نہیں آئے گی۔ ([1])

سورہ فاتحہ 1 تہائی قرآن کے برابر ہے

حضرت عبد اللہ بن عبّاس   رَضِیَ اللہُ عنہما  سے روایت ہے ، اللہ پاک کے رسول ، رسولِ مقبول  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جس نے سورۂ فاتحہ اور سورۂ اِخْلاص پڑھی ، اس نے گویا ایک تہائی قرآنِ مجید کی تلاوت کی۔ ([2]) ایک حدیثِ پاک میں ہے : سورۂ فاتحہ 2تہائی قرآنِ مجید کے برابر ہے۔ ([3])

سونے سے پہلے سورہ فاتحہ پڑھنے کی فضیلت

حضرت انس بن مالِک   رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : تم بستر پر لیٹو تو سورۂ فاتحہ اور سورۂ اِخْلاص پڑھ لیا کرو! اس کی برکت سے موت کے عِلاوہ ہر چیز سے محفوظ رہو گے۔ ([4]) ایک حدیثِ پاک میں ہے ، فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص بستر پر لیٹ کر سورۂ فاتحہ پڑھ لے تو اللہ پاک اس کے ساتھ ایک محافظ فرشتہ مقرر فرما دے گا ۔ ([5])


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 360 ، حدیث : 5830۔

[2]...معجم اوسط ، جلد : 3 ، صفحہ : 281 ، حدیث : 4594۔

[3]...جامع صغیر ، صفحہ : 360 ، حدیث : 5828۔

[4]...مسند بزَّار ، جلد : 14 ، صفحہ : 11 ، حدیث : 7393۔

[5]... تاریخ دمشق ، جلد : 22 ، صفحہ : 413۔