Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen

اے عاشقانِ رسول ! سورۂ فاتحہ کی صِرْف 7 آیتیں ہیں ، ہم روزانہ نماز میں سورۂ فاتحہ پڑھتے ہیں ، پُوری سورۂ فاتحہ پڑھنے میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں اور فضیلتیں کیسی؟ سُبْحٰن اللہ! ایک بار سورۂ فاتحہ پڑھنے والے کو ہر حرف پر 10 نیکیاں ملتی ہیں ، ایک بار سورۂ فاتحہ پڑھنے والا ایسے ہے جیسے اس نے ایک تہائی قرآن کی تلاوت کی ، سوتے وقت ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھنے سے اللہ پاک ایک محافظ فرشتہ مقرر فرما دیتا ہے۔

اللہ پاک ہمیں سورۂ فاتحہ بلکہ پُورے قرآنِ مجید کی تلاوت کا شوق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔  

دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت    رہوں  بَاوُضو  میں سَدا  یاالٰہی([1])

سورہ فاتحہ سورہ مناجات ہے

عُلَما فرماتے ہیں : سورۂ فاتحہ سورۂ مُنَاجات ہے۔ مُنَاجَات کا معنی ہے : آہستہ سے باتیں کرنا ، دُعا  اور التجا کرنا۔ جب بندہ اللہ پاک کی بارگاہ میں اس طرح دُعا کرے جیسے وہ اللہ پاک سے باتیں کر رہا ہے ، اسے مناجات کہا جاتا ہے۔

سورۂ فاتحہ سورۂ مُنَاجات ہے ، اس سورتِ پاک کی ابتدائی آیات میں اللہ پاک کی حمد و ثنا ہے ، اس کے بعد بندوں کی طرف سے دُعا مانگی گئی ہے۔

حضرت ابوہریرہ   رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اللہ پاک فرماتا ہے : اس نماز (یعنی سورۂ فاتحہ) کو میرے اور بندے کے درمیان


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 102۔