Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen

سُبْحٰن اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے!  یہ کیسی عظیم فضیلت ہے۔ سورۂ فاتحہ کی 7 آیات ہیں ، بندہ ایک ایک آیت پڑھتا جاتا ہے ، اللہ پاک اسے سنتا بھی ہے اور ہر ہر آیت پر جواب بھی عطا فرماتا ہے۔ علَّامہ اِبْنِ رجب حنبلی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : یہ (یعنی بندے کا سورۂ فاتحہ پڑھتے جانا اور اللہ پاک کا جواب عنایت فرماتے جانا ، یہ) سورۂ فاتحہ کی  خاص فضیلت ہے جو اس کے عِلاوہ کسی سُورت میں نہیں۔ ([1])

سورۃ الفاتحہ کے مضامین کا بیان

پیارے اسلامی بھائیو! سورۂ فاتحہ وہ عظیم سورت ہے کہ اس کی صرف 7 آیات میں پُورے قرآنِ کریم کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے بلکہ حدیثِ پاک میں ہے : جس نے سورۂ فاتحہ کی تِلاوت کی وہ ایسے کہ جیسے اُس نے تورات ، زبور ، انجیل اور قرآنِ پاک (یعنی چاروں بڑی آسمانی کتابوں) کی تلاوت کی۔ ([2])

امام حسن بصری  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  سے روایت ہے : اللہ پاک نے 104 صحیفے نازِل فرمائے ، ان 104 صحیفوں کے مضامین 4 بڑی آسمانی کتابوں  تورات ، زبور ، انجیل اور قرآنِ کریم میں بیان فرما دئیے ، پھر تورات ، زبور اور انجیل کے سارے عُلُوم قرآنِ مجید میں بیان فرما دئیے اور پُورے قرآنِ مجید کے تمام عُلوم  سورۂ فاتحہ میں جمع فرما دئیے ، پَس جس نے سورۂ فاتحہ کی تفسیر کو سمجھ لیا ، اس نے گویا تمام آسمانی کتابوں کی تفسیر پڑھ لی۔ ([3])

پیارے اسلامی بھائیو! اندازہ کیجئے! سورۂ فاتحہ کیسی جامع سُورت ہے ، ان 7 مختصر


 

 



[1]...تفسیر ابن رجب حنبلی ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 68۔

[2]... تفسیر در منثور ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 16۔

[3]...شُعَبُ الایمان ، باب فی تعظیم القرآن ، جلد : 2 ، صفحہ : 451 ، حدیث : 2371۔