Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen

پر ارشاد فرمایا : اِقْرَءُواالْقُرْاٰنَ بِلُحُوْنِ الْعَرَبِقرآن کو عرب کے لب و لہجے میں پڑھو۔ ([1])

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدرسۃ المدینہ بالغان

پیارے اسلامی بھائیو!  دعوتِ اسلامی کے ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک سینکڑوں مدارسُ المدینہ بالغان لگتے ہیں ، جن میں بڑی عُمر کے اسلامی بھائیوں کو دُرُست تجوید اور مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا جاتا ہے اور مختلف سنتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔ آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں اگر پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں تو پڑھانے کی ، ورنہ پڑھنے کی نیت کر لیجئے۔   آئیے ترغیب کے لئے مدنی بہار سنتے ہیں!

گھر میں مدنی انقلاب

دنیاپور( ضلع لودھراں ، پنجاب پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں  آنے سے پہلے میری عملی حالت انتہائی افسوس ناک تھی ، نماز روزے سے دور ، فحاشی و بدنگاہی کا دلدادہ اور دینی معلومات سے نابلد تھا۔ ہمارا پورا گھرانا ہی فلموں ، ڈراموں  کا بے حدشوقین تھا۔ ایک دن دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتےہوئے مجھے مدرسۃُ المدینہ بالغان میں تجوید و قرأت کے مطابق قرآنِ کریم  پڑھنے کا ذہن دیا جو کہ جامع مسجد گلزارِ مدینہ لوکوشیڈ میں  قائم تھا۔ ان کے سمجھانے پر میں  نے مدرسۃُ المدینہ بالغان میں  داخلہ لے لیا اور پابندی سے شرکت کرنے لگا۔ اس کی برکت سے نماز روزہ ، وضو و غسل وغیرہ کے مسائل سیکھے اور دعوتِ


 

 



[1]...نوادر الاصول ، فی  ان القرآن  مثلہ ، جلد : 2 ، صفحہ : 242۔