Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen

مدنی مذاکرہ ، اوراد و وَظائف اور نعتیہ کلام وغیرہ)   پر مبنی کتب و رسائل موجود ہیں۔ المدینہ آن لائن لائبریری سے فائدہ اُٹھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ

www.dawateislami.net / bookslibrary

وزٹ کیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

جنازے کے بارے میں سنتیں اور آداب

2فرامینِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  : (1) : جسے کسی جنازے کی خبرملے و ہ میّت کے گھر  والوں کے پاس جاکر ان سے  تعزیت کرے اللہ پاک اس کے لئے 1 قیراط ثواب لکھے ، پھر اگر جنازے کے ساتھ جائے تو اللہ پاک 2 قیراط اَجر لکھے ، پھر اُس پر نماز پڑھے تو 3 قیراط ، پھر دَفن میں حاضر ہو تو 4 اور ہر قیراط کوہ ِاُحد(یعنی اُحد پہاڑ)کے برابر ہے۔ ([2])(2) : جب کوئی جنتی شخص فوت ہو جاتا ہے تو اللہ پاک  حیا فرماتا ہے کہ اُن لوگوں


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2] ...عمدۃ القاری ، جلد : 1 ، صفحہ : 400 ، تحت الحدیث : 47۔