Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسطے اٹھیں          بچانا ظلم و ستم سے مجھے سدا یارَبّ!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مسلمان کی بےعزّتی کی چند مثالیں

پیارے اسلامی بھائیو! آہ! افسوس...! اب ہمارے معاشرے میں دوسروں کی عزّت پامال کرنے کو بہت معمولی خیال کیا جانے لگا ہے*کبھی مذاق کی بنیاد پر دوسروں کو ذلیل کیا جاتا ہے* کوئی دوسروں پر فقرے کَسْتا اور عزّتِ نفس کی دھجیاں بکھیرتا ہے* کسی کی غربت کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے* کسی کی ذات کو کمتر سمجھ کر اسے معاشرے میں ذلیل کیا جاتا ہے*جس کے ہاں بیٹیاں ہی بیٹیاں ہوں، بیٹے نہ ہوں، اسے طعنے دئیے جاتے ہیں*سیٹھ ملازِم کو ذلیل کرتے نہیں شرماتا، سب کے سامنے اس کی عزّتِ نفس  کو تار تارکر کے رکھ دیتا ہے*صدقہ خیرات کرنا ہوتو بعض امیر شہرت کے چکر میں غریبوں کی تصویریں بناتے، اپنی نام نہاد سخاوت کا چرچا کرتے اور بےچارے غریب کی عزّتِ نفس کے ساتھ کھیلتے ہیں* شادی بیاہ میں بعض دفعہ غریب رشتے داروں کو ذلیل کر دیاجاتا ہے اور اب تو وَنْ کَلِکْ(One Click) فارمولا بھی آگیا، لوگ ہنسی مذاق  (یعنی Prank)کے نام پر دوسروں کا مذاق بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتے اور لاکھوں کروڑوں کے سامنے بےچاروں کی عزّت پامال کر ڈالتے ہیں۔

سود سے بڑا گُنَاہ

حضور نبئ پاک، صاحبِ لَوْلاک  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   سے