Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

دریافت فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ اللہ پاک کے نزدیک سود سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   نے عرض کیا: اللہُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم یعنی اللہ پاک اور اس کا رسول  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   بہتر جانتے ہیں۔ تو آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ پاک کے نزدیک سود سے بڑھ کر گناہ مسلمان کی عزت کو حلال سمجھنا ہے۔    ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول! جب اللہ پاک نے، اس کے پیارے محبوب  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے مسلمان کو ایسی عزّتوں سے نوازا ہے تو ہم پر لازِم ہے کہ ہم  دوسروں کی عزّت کریں، انہیں تعظیم و تکریم دیں اور کسی صُورت بھی دوسروں کی عزّتِ نفس پامال نہ کیا کریں۔ آئیے! اس ضمن میں قرآنِ کریم کی چند تعلیمات سُنتے اور انہیں اپنے کردار کا حِصّہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سورہ حُجُرات  میں اجتماعی زندگی کے آداب

سورۂ حُجُرات 26 وَیں سپارے کی ایک مختصر سُورت ہے، صِرْف 2 رکوع اور 18 آیات کی اس مختصر سُورت میں بہت ساری تعلیمات دی گئی ہیں، بالخصوص مسلمانوں کو اجتماعی (یعنی مل جُل کر رہنےوالی)زندگی کےآداب سکھائے گئے ہیں یعنی ہم نے اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کیسا رویّہ رکھنا ہے، ہمارے والدین ہوں یا بہن بھائی، پڑوسی ہوں یا اَہْلِ محلہ، کوئی دُور کا عزیز ہو یا بالکل اجنبی غرض ہر وہ شخص جو مسلمان ہے، چاہے وہ دُنیا کے کسی کونے میں بھی رہتا ہے، جب بھی ہماری اس سے ملاقات ہو، ہم نے اس کے


 

 



[1]...شُعب الایمان، باب فی تحریم اعراض الناس، جلد:5، صفحہ:298، حدیث:6711۔