Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

ہو جاتا ہے، بدگمانی کی وجہ سے بات بات پر آپس میں لڑائی رہنے لگتی ہے اور بالآخر بعض دفعہ طلاق کی نوبت بھی آجاتی ہے۔ بدگمانی کی وجہ سے بھائی اور بہن کے درمیان تعلقات ٹوٹ جاتے ہیں اور یوں ایک ہنستا بستا گھر اُجڑ کر رہ جاتا ہے (6):دوسروں  کے لئے برے خیالات رکھنے والے افراد پر فالج اور دل کی بیماریوں  کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے جیسا کہ حال ہی میں ایک تحقیقی رپوٹ میں  یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ افراد جو دوسروں  کے لئے مخالفانہ سوچ رکھتے ہیں  اور اس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار اور غصے میں  رہتے ہیں  ان میں  دل کی بیماریوں  اور فالج کا خطرہ86%بڑھ جاتا ہے۔([1])

اللہ پاک ہمیں بد گمانی کی آفت سے محفوظ فرمائے اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

(5):کسی کے عیب تلاش نہ کرو...!

اجتماعی زندگی کے آداب میں سے پانچواں ادب یہ ہے کہ

وَّ لَا تَجَسَّسُوْا (پارہ:26،سورۂ حجرات:12)

ترجَمہ کنزُ العرفان:اور(پوشیدہ باتوں کی) جستجو نہ کرو۔

تَجَسُّس کسے کہتے ہیں...؟

لوگوں کی چھپی ہوئی  باتیں اور عیب جاننے کی کوشش کرنا تَجَسُّس کہلاتا ہے ۔([2]) *مثال کے طور پر کسی سے پوچھنا: رات دیر تک جاگتے رہتے ہو، فجر بھی پڑھتے ہو یا نہیں؟  *کسی نے نوکر رکھا تو اُس سے پوچھنا: آپ کا نیا نوکر برابر کام کرتا ہے یا نہیں ؟ یہ بھی بِلا اِجازتِ شَرْعِی پوچھنا عیب ڈھونڈنا ہے اور اس سوال کے جواب میں پورا خطرہ ہے


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ، جلد:9، صفحہ:435 تا436بتغیر قلیل ۔

[2]...حدیقہ ندیہ، الخلق الرابع والعشرون، جلد:3، صفحہ:160۔