Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

غیبت کی مذمت میں 4 احادیث

( 1 ):فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   : کیاتم جانتے ہوکہ غیبت کیاچیزہے ؟ صحابۂ کرام  رَضِیَ اللہُ عنہ م نے عرض کیا : اللہُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم یعنی اللہ پاک اور اس کا رسول  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   بہتر جانتے ہیں۔ارشادفرمایا:تم اپنے بھائی کاوہ عیب بیان کروجس کے ذکرکووہ ناپسند کرتا ہے۔ عرض کی گئی :اس کے بارے میں  آپ کی کیا رائے ہے کہ اگرمیرے بھائی میں  وہ عیب موجود ہوجسے میں  بیان کرتا ہوں ۔ ارشاد فرمایا:تم جوعیب بیان کررہے ہو اگروہ اس میں  موجود ہوجب ہی تووہ غیبت ہے  اوراگراس میں  وہ عیب نہیں  ہے توپھروہ بہتان ہے۔([1])( 2 ):اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا:غیبت زِنا سے بھی زیادہ سخت چیز ہے۔ لوگوں  نے عرض کیا، یا رسولَ اللہ!  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ، غیبت زنا سے زیادہ سخت کیسے ہے؟ارشاد فرمایا:مرد زِنا کرتا ہے پھر توبہ کرتا ہے تو اللہ پاک اس کی توبہ قبو ل فرماتا ہے اور غیبت کرنے والے کی تب تک مغفرت نہ ہوگی جب تک وہ معاف نہ کردے جس کی غیبت کی ہے۔([2])( 3 ): رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: جب مجھے معراج کرائی گئی تومیں  ایسے لوگوں  کے پاس سے گزراجن کے ناخن پیتل کے تھے اوروہ ان ناخنوں  سے اپنے چہروں  اورسینوں  کونوچ رہے تھے ،میں  نے پوچھا:اے جبریل!  عَلَیْہِ السَّلَام ،یہ کون لوگ ہیں  ؟انہوں  نے کہا: یہ وہ افراد ہیں  جولوگوں  کاگوشت کھاتے(یعنی غیبت کیا کرتے) اوران کی عزتوں  کوپامال کرتے تھے۔([3])( 4 ): پیارے آقا ، مدینے والے


 

 



[1]...مسلم، کتاب البر والصلۃ، صفحہ:1002، حدیث:2589۔

[2]...شُعب الایمان،  باب تحریم اعراض الناس، جلد:5، صفحہ:306، حدیث:6741۔

[3]...ابو داؤد، کتاب الادب، صفحہ:765، حدیث:4878۔