Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

مصطفٰے  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نےارشاد فرمایا:جس نے دنیامیں  اپنے بھائی کاگوشت کھایا(یعنی غیبت کی)ا س کے پاس قیامت کے دن ا س کے بھائی کاگوشت لایاجائے گااوراس سے کہا جائے گاتم جس طرح دنیامیں  اپنے مردہ بھائی کاگوشت کھاتے (یعنی غیبت کیا کرتے) تھے اب زندہ کاگوشت کھاؤوہ چیخ مارتاہوااورمنہ بگاڑتا ہوا کھائے گا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! غیبت، بدگمانی، تجسس اور مسلمانوں کی دِل آزاری وغیرہ بہت سارے گُنَاہوں کے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے شیخِ طریقت امیر ِاہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب غیبت کی تباہ کاریاں(جس میں آپ جان سکیں گے غیبت کی18سوسے زائد مثالیں ، غیبت کرنے والے سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ، غیبت کی جائز صورتیں، غیبت سے بچنے کا انوکھا طریقہ، غیبت کے بارے میں سوال و جواب اور اس کے علاوہ غیبت کے بارے میں کافی معلومات) اور رسالہ احترامِ مسلم پڑھ لیجئے! اسی طرح مکتبۃ المدینہ کی کتب (1):تکلیف نہ دیجئے (2):گُناہوں کے عذابات (3):بدگمانی (4): اور جہنّم میں لے جانے والے اَعْمال بھی خریدئیے! انہیں پڑھئے اور عِلْم دین کا خزانہ حاصِل کیجئے!

اسلامِک ای بُک لائبریری کا تعارف

آپ یہ کتابیں اسلامِک ای بُک لائبریری سے مفت ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ اسلامِک اِی بُک لائبریری ایک موبائِل ایپلی کیشن ہے جو اینڈرائیڈ اور IOS دونوں طرح کی ڈیوائسز کے لئے موجود ہے۔اس ایپلی کیشن میں اسلامی کتابیں مختلف زبانوں میں دستیاب ہیں، اور اگر کسی کو کتاب پڑھنے میں مشکل ہو تو ایسے افراد آڈیو بُک لائبریری


 

 



[1]...معجم اوسط، جلد:1، صفحہ:450، حدیث:1656۔