Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

کے ذریعے کتابیں سن کربھی علم دین سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں،اس ایپلی کیشن کے ذریعے مکتبۃ المدینہ سے شائِع (Publish) ہونے والی کتابیں مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہیں ، یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

دوسروں کی عزّت کے محافِظ بنیئے!

اے عاشقانِ رسول!  ہم مسلمان ہیں اور اسلام نے ہمیں دوسروں کی عزّت کا محافِظ بنایا ہے، اس لئے ہم نے خُود تو دوسروں کی عزّت کرنی ہی کرنی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کی عزّت پر پہرا بھی دینا ہے*مثلاً کوئی ہمارے مسلمان بھائی کی غیبت کر رہا ہے، اب ہم پر لازم ہے کہ اسے غیبت سے روکیں* اگر روک نہیں سکتے تو وہاں سے اُٹھ جائیں*اسی طرح کوئی ہمارے مسلمان بھائی کا مذاق اُڑا رہاہے، اسے طعنے دے رہا ہے، اس کے عیب اُچھال رہا ہے تو جہاں تک بن پڑے ہمیں چاہئے کہ حکمتِ عملی کے ساتھ اپنے مسلمان بھائی کی عزّت کی حفاظت کریں اور ثواب کمائیں۔ حضرت ابو درداء  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے کہ پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا: جو بھی اپنے مسلمان بھائی کی عزت کی حفاظت کرتاہے اللہ پاک قیامت کے دن اس کی جہنم سے حفاظت فرمائے گا۔([1])

مسلمان کی عزّت افزائی کے نبوی انداز

اے عاشقانِ رسول! آئیے! آخر میں اپنے پیارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   


 

 



[1]...شرح السنہ، کتاب البر والصلۃ، باب الذب عن المسلمین، جلد:7، صفحہ:346، حدیث:3528۔