Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

یا الٰہی! جب بہیں  آنکھیں  حسابِ جرم میں        اُن تبسم ریز ہونٹوں  کی دعا کا ساتھ ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو! بااخلاق و باکردار، نیک  اور اچھا مسلمان بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے!  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! زِندگی میں بہار آئے گی، کردار نکھر کر اُجلا اُجلا ہو جائے گا اور دین و دنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلے حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے: مدنی قافلہ ۔ آئیے ! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں:

نشے کی بُری عادت  چُھوٹ گئی

جیکب آباد سندھ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے: پہلے میں غلط عقائد کا حامِل اور اخلاقی بُرائیوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا، روزانہ رات کو 8 سے 12 بجے تک بھنگ، چرس اور شراب وغیرہ کا نشہ کیا کرتا ، پھر بَد مست ہو کر گھر پہنچتا اور بستر پر بے سُدھ ہو کر سو جاتا۔ میری ماں میری حالت دیکھ کر روتی رہتی اور مجھے سمجھاتی لیکن مجھ پر ذرا بھی اثر نہ ہوتا، پھر غالباً2010ء میں ہمارے علاقے میں سیلاب آیا تو ہم نے ایک محفوظ مقام پر پناہ لی۔وہاں میں شدید بیمار ہو گیا، میری خوش نصیبی کہ اسی