Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

اور جوابِ سلام کا درست تَلَفُّظْ یاد فرما لیجئے۔پہلے میں کہتا ہوں آپ سن کر دوہرائیے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ  (اَسْ۔سَلَا۔مُ۔عَلَیْ۔کُمْ) اب پہلے میں جواب سناتا ہوں پھر آپ اس کو دوہرائیے: وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ (وَ۔عَ۔لَیْکُ۔مُسْ۔سَلَام ([1])

رضائے حق کیلئے تم سلام عام کرو         سلامتی کے طلب گارہو سلام کرو

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ 16اور شیخ طریقت، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)  یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔([2])


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب، صفحہ:30-32۔

[2]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ، صفحہ:151، خلاصۃً۔