Book Name:Ya ALLAH Main Hazir Hun

ہو : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ (میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں)۔ ہمارے آقا و مولا مکی مدنی مصطفی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کا مبارک انداز تھا ، رات کو جب نماز پڑھا کرتے(یعنی رات کے نوافل ادا فرماتے) تو نماز شروع کرنے سے پہلے کہا کرتے تھے : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ (میں حاضر ہوں ، یااللہ میں حاضر ہوں) اور بعض روایات کے مطابق ہر فرض نماز سے پہلے آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   پڑھتے تھے : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ (میں حاضر ہوں ، یااللہ میں حاضر ہوں)۔ ([1])

ہر صبح لَبَّیْک  اَللّٰہُمَّ لَبَّیْک کہو...!!

 بڑے پیارے صحابی ہیں ، حضرت زید بن ثابت  رَضِیَ اللہُ عنہ ۔ رسولِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے انہیں ایک مرتبہ ایک دعا سکھائی اور یہ حکم دیا کہ خود بھی اور اپنے اہل خانہ کو بھی پابندی کے ساتھ روزانہ یہ دعا پڑھایا کریں ، وہ دعا کیا ہے؟ ارشاد فرمایا : قُلْ حِينَ تُصْبِحُیعنی اے زید! صُبح کے وقت یہ کہا کرو! لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ یعنی میں حاضر ہوں ، یااللہ!میں حاضر ہوں ، تجھ سے سَعَادت کا سُوال کرتا ہوں ، ساری کی ساری بھلائیاں تیرے ہی دستِ قدرت میں ہیں۔ ([2])

دیکھئے! پیارے آقا ، مدینے والے مصطفٰے   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے ہر روز لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔

معلوم ہوا لَبَّیْک اَللّٰہُمَّ لَبَّیْک پڑھنا صرف حج و عمرہ کے ساتھ خاص نہیں ہے ، بلکہ بندے کو چاہئے کہ ہر روز محبّتِ اِلٰہی سے سرشار ہو کر اپنے رَبِّ رَحْمٰن و رحیم کی بارگاہ میں عرض کرے : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یااللہ میں حاضر ہوں۔


 

 



[1]...شرح حدیثِ لبیک اللہم لبیک ، صفحہ : 25۔

[2]...مسندِ احمد ، مسند الانصار ، جلد : 9 ، صفحہ : 26 ، حدیث : 22290۔