Book Name:Ya ALLAH Main Hazir Hun
اللہ پاک کے اَحْکام اور بندہ مؤمن کا رَدِّ عمل
اے عاشقانِ رسول! اب غور کیجئے ...! سرورِ عالم ، نُورِ مُجَسَّم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں تعلیم دی کہ ہر روز بندہ اپنے رَبّ کی بارگاہ میں شوق و ذوق کے ساتھ اقرار کرے : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ (یعنی یا اللہ ! میں تیرے ہر ہر حکم پر سر جھکاتا ہوں) ، ہم غور کریں ! اللہ پاک نے ہمیں کس کس بات کا حکم دیا ہے؟ رَبّ فرماتا ہے :
اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ (پارہ : 1 ، سورۂ بقرۃ : 43)
ترجَمہ کنزُ الایمان : نماز قائم رکھو۔
اب ہم نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔
اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ (پارہ : 1 ، سورۂ بقرۃ : 43)
ترجَمہ کنزُ الایمان : زکوٰۃ دو۔
ہم نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔
رَبّ نے فرمایا :
كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ (پارہ : 2 ، سورۂ بقرۃ : 183)
ترجَمہ کنزُ الایمان : تم پر روزے فرض کیے گئے۔
ہم نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔
رَبّ فرماتا ہے :
ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪- (پارہ : 2 ، سورۂ بقرۃ : 208)
ترجَمہ کنزُ الایمان : اسلام میں پورے داخل ہو۔
بندے نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔